دعائیہ سیٹ — Page 3
عرض ناشر محترم میاں محمد یامین صاحب تاجر کتب آف قادیان کی مرتب کردہ کتاب دعائیہ سیٹ“ نماز مترجم اور نماز کے متعلق دیگر مسائل ، قرآن مجید ،احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں پر مشتمل ہے۔یہ کتاب دینی مسائل جاننے اور دعاؤں کے لحاظ سے بہت مفید ومشہور ہے جو 1918 سے متعدد بار شائع ہو چکی ہے۔یہ کافی عرصہ سے نایاب تھی۔زیر نظر کتاب محترم میاں محمد یا مین صاحب کے پوتے مکرم فخر الحق شمس صاحب نے نظر ثانی کر کے بعض دوستیوں ونٹی سیٹنگ کے ساتھ تیار کی ہے اور نظارت ہذا کو اس کی پرنٹ ریڈی سافٹ فائل اشاعت کی کلیئرینس کے ساتھ ارسال کی ہے۔سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر نظارت نشر واشاعت قادیان اسے مکرم فخر الحق شمس صاحب کی ذمہ داری پر شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت ہر لحاظ سے با برکت کرے اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ افراد کو اپنے افضال و برکات سے نوازے۔آمین ناظر نشر واشاعت قادیان 3