دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 37 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 37

وضو ان باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے پیشاب یا پاخانہ کرنا ، لیٹ کر سونا یا کسی چیز کے سہارے بیٹھ کر سونا اور ریح کا خارج ہونا۔منی یا مندی کا نکلنا، خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا۔ان سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔اگر نماز میں کھڑے ہوئے یار کوع یا سجدہ میں سو جائے تو وضو نہیں ٹو تھا۔تم بھی ان باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔علاوہ ازیں جس عذر کی وجہ سے تیم کیا ہو اس کے رفع ہو جانے سے بھی تیم ٹوٹ جاتا ہے۔نماز کی تیسری شرط پردہ پوشی نماز سے انسان معز ز لگتا ہے۔اس لئے نماز کے لئے مناسب ، پاک اور صاف لباس پہننا ضروری ہے۔مرد کے لئے کم از کم ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے جسم کی پردہ پوشی ضروری ہے ورنہ نماز صحیح نہ ہوگی۔عورت نماز پڑھتے وقت صرف چہرہ بشرطیکہ وہاں کوئی نامحرم نہ ہو، کلائیوں تک ہاتھ ٹخنوں تک پاؤں کھلے رکھ سکتی ہے۔اس کے بال ، باہیں، پنڈلیاں اور جسم کا باقی حصہ پردہ میں ہونا ضروری ہے۔نماز کی چوتھی شرط : قبلہ رُخ ہونا نماز میں قبلہ کی طرف منہ کرنا ضروری ہے۔قبلہ سے مراد وہ مقدس کمرہ ہے جو مکہ مکرمہ میں موجود ہے جسے کعبہ اور بیت اللہ بھی کہتے ہیں۔اس کو بیت اللہ کہنے کا مقصد 37