دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 294 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 294

زمین کے متعلق قانونِ الہی 8 المْ تَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَا وَأَمْوَاتًا کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والا نہیں بنایا؟ زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی (سورة المرسلت:27۔26) فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ تم اسی میں جیو گے اور اسی میں مرو گے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤ گے (سورة الاعراف: 26) 10۔مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَفِيهَا نُعِيْدُ كُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى اسی سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی میں ہم تمہیں لوٹادیں گےاور اسی سے تمہیں ہم دوسری مرتبہ نکالیں گے (سورة طه: 56) 11 - كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو جبکہ تم مردہ تھے پھر اس نے تمہیں زندہ کیا۔وہ پھر تمہیں مارے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا۔پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے (سورة البقرة: 29) 294