دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 277 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 277

نمازوں کو باقاعدہ التزام سے پڑھو۔بعض لوگ صرف ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ نمازیں معاف نہیں ہوتیں۔یہاں تک کہ پیغمبروں تک کو معاف نہیں ہو ئیں۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نئی جماعت آئی۔انہوں نے نماز کی معافی چاہی۔آپ نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں۔( ملفوظات جلد اول ص 254) میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند ہو جاؤ اور ایسے کاربند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری رُوح کے ارادے اور جذبے سب کے سب ہمہ تن نماز ہوجائیں۔( ملفوظات جلد اوّل ص 163 ) نماز کیا چیز ہے۔نماز اصل میں رب العزۃ سے دُعا ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان مل سکتا ہے۔جب خدا تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اُسوقت اُسے حقیقی سرور اور راحت ملے گی۔اس وقت سے اس کو نمازوں میں لذت اور ذوق آنے لگے گا۔جس طرح لذیذ غذاؤں کے کھانے سے مزہ آتا ہے۔اسی طرح پھر گر یہ اور پکار کی لذت آئیگی۔اور یہ حالت جو نماز کی ہے پیدا ہو جائینگی۔( ملفوظات جلد چہارم ص 321) 277