دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 219 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 219

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ زندہ خدا پانے کا طریق حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں: جب انسان اخلاص اور توحید اور محبت اور صدق اور صفا کے قدم سے دعا کرتا کرتافتا کی حالت تک پہنچ جاتا ہے تب وہ زندہ خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے جولوگوں سے پوشیدہ ہے۔“ ( ایام الصلح روحانی خزائن جلد 14 ص 239) دعا کیا ہے اور کس طرح کرنی چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: بہت سے لوگ دعا کو ایک معمولی چیز سمجھتے ہیں۔سو یاد رکھنا چاہئے کہ دعا یہی نہیں که معمولی طور پر نماز پڑھ کر ہاتھ اٹھا کر بیٹھ گئے اور جو کچھ آیا منہ سے کہہ دیا۔اس دعا سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ دعانری ایک منتر کی طرح ہوتی ہے نہ اس میں دل شریک ہوتا ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں پر کوئی ایمان ہوتا ہے۔یاد رکھو دعا ایک موت ہے اور جیسے موت کے وقت اضطراب اور بے قراری ہوتی ہے اسی طرح پر دعا کے لئے بھی ویسا ہی اضطراب اور جوش ہونا ضروری ہے اس لئے دعا کے واسطے پورا پورا اضطراب اور گدازش جب تک نہ ہو تو بات نہیں بنتی۔پس چاہئے 219