دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 17 of 173

دُعائے مستجاب — Page 17

دعائے مستجاب۔خالی ہے وہ شیطان سے قریب ہوا۔ہر روز دیکھنا چاہئے کہ جوحق دُعا کا تھا وہ ادا کیا ہے یا نہیں۔نماز کی ظاہری صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے۔اکثر لوگ رسمی نماز ادا کرتے ہیں اور بہت جلدی کرتے ہیں جیسے ایک ناواجب ٹیکس لگا ہوا ہے جلدی گلے سے اتر جاوے۔بعض لوگ نماز تو جلدی پڑھ لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دُعا اس قدر لمبی مانگتے ہیں کہ نماز کے وقت سے دُگنا تگنا وقت لے لیتے ہیں حالانکہ نما ز تو خود دُعا ہے جس کو یہ نصیب نہیں ہے کہ نماز میں دُعا کرے اس کی نماز ہی نہیں۔چاہئے کہ اپنی نماز کوڈ عا سے مثل کھانے اور سرد پانی کے لذیذ اور مزیدار کرلو۔ایسانہ ہو کہ اس پر ویل ہو۔“ (ملفوظات جلد ششم صفحه ۳۷۰) اگر دُعا نہ ہوتی تو کوئی انسان خداشناسی کے بارہ میں حق الیقین تک نہ پہنچ سکتا۔دُعا سے الہام ملتا ہے۔دُعا سے ہم خدا تعالیٰ سے کلام کرتے ہیں۔جب انسان اخلاص اور توجہ اور محبت اور صدق اور صفا کے قدم سے دُعا کرتا کرتا فنا کی حالت تک پہنچ جاتا ہے تب وہ زندہ خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے جولوگوں سے پوشیدہ ہے۔“ ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۹) دُعا کے ساتھ عذاب جمع نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے نفسوں کا مطالعہ کرو۔ہر ایک بدی کو چھوڑ دو لیکن بدیوں کا چھوڑ نا کسی کے اپنے اختیار میں نہیں۔اس واسطے 17