دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 148 of 173

دُعائے مستجاب — Page 148

دعائے مستجاب۔حضرت الصلح الموعودؓ زبانوں میں اثر اور دماغوں میں روشنی پیدا ہونے کیلئے خدا تعالیٰ کے حضور اس طرح التجا کرتے ہیں: ضروری ہے کہ جس طرح ہم اللہ تعالیٰ کے ان عظیم الشان فضلوں کا شکر ادا کریں جو اس نے ہماری سابقہ دعاؤں کو قبول کر کے فرمائے وہاں ہم عاجزانہ اور منکسرانہ طور پر اس سے دُعا کریں کہ اے خدا تیرے فضلوں نے ہمارے بہت سے مصائب کو ٹال دیا ہے لیکن بہت سے مصائب ابھی باقی ہیں حکومت کی طرف سے بھی اور افراد کی طرف سے بھی منظم پارٹیوں کی طرف سے بھی اور افراد کی طرف سے بھی۔پس تو آپ ہی ہم پر فضل فرما۔ہماری عاجزانہ التجاؤں کوسن۔ہمیں اپنے پاس سے وہ طاقت بخش جس سے ہم اسلام اور احمدیت کو ساری دنیا پر غالب کر سکیں اور ہمیں اس کی اشاعت کی توفیق دے۔ہماری زبانوں میں اثر اور ہمارے دماغوں میں روشنی پیدا کرتا کہ ہم وہی باتیں کہیں اور سوچیں اور سمجھیں جن سے دنیا میں تیرا جلال ظاہر ہو۔ہمارے دلوں میں جذب پیدا کر۔ہم تیری محبت اور پیار کو بھی جذب کریں اور تیرے ان بندوں کو بھی تیرے دین کی طرف کھینچیں جو تجھ سے برگشتہ ہو کر دُنیا میں بھٹک رہے ہیں۔اے خدا جس طرح مقناطیس لوہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے اسی طرح ہم تیری محبت اور تیرے بندوں کو اپنی طرف کھینچنے والے ہوں اور ہم وہ نقطہ مرکزی ہو جائیں جس پر خدا اور بندہ آپس میں مل جاتا ہے اور ہمارا دل وہ گھر بن جائے جس میں خدا اور 148