دُعائے مستجاب — Page 140
دعائے مستجاب۔میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔جماعتی خدمات میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔درخواست دعا بلکہ بیماری سے بھی پہلے بیمار کے شفا یاب ہونے کی بشارت کا عجیب واقعہ وو ایک تاز ونشان یہ ہے کہ ۶ جولائی کو کتری ( سندھ) سے مکرم میاں عبد الرحیم احمد صاحب نے حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو بذریعہ تارا اپنی صاحبزادی کی شدید بیماری کی اطلاع دیکر دعا کی درخواست کی۔یہ تار ۸ جولائی کو حضور کو ڈلہوزی میں ملا اور حضور نے تار پڑھتے ہی دُعا فرمائی اور اس کی پشت پر یہ جواب رقم فرمایا کہ: وو میں نے آج خواب میں نوشی (صاحبزادی موصوفہ کا پیار کا نام) کو دیکھا کہ وہ آئی ہے اور مجھے آکر گلے ملی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے 66 کہ اُسے صحت دے۔بظاہر تو خواب مبارک معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم۔“ یہ جواب اسی وقت لکھ کر میاں عبدالرحیم احمد صاحب کو بھیج دیا گیا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے صاحبزادی صاحبہ موصوفہ کو صحت بخشی اور بیماری کے سخت حملہ سے بچا کر شفا عطا فرمائی اور اس طرح اس کی بیماری سے بھی قبل حضور کو اس کی صحت کی جو بشارت دی گئی تھی وہ پوری ہو گئی۔“ (الفضل ۸ ستمبر ۱۹۴۵ء) 66 140