دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 107 of 173

دُعائے مستجاب — Page 107

دعائے مستجاب۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کر کے فرمایا: اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار آخر کنند دعوی حُبّ پیمبرم اس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سمجھایا ہے کہ دیکھو یہ مسلمان تمہیں تکلیفیں بھی دیں گے، تمہارے آدمیوں کو قتل بھی کریں گے، تمہیں ہر قسم کے دُکھ اُن کے ہاتھوں سے پہنچیں گے۔لیکن دیکھنا غصے نہ ہونا کہ آخر کنند دعوی حب پیمبرم کہ آخر تمہارے محبوب محمد رسول اللہ صلی یا یہ تم سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔اس لئے ان کا لحاظ ضرور کرنا اور ان کی سخت باتوں پر خفگی کا اظہار نہ کرنا۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو دوسرے مسلمانوں کو بھی سمجھانا چاہئے کہ وہ بھی دعاؤں میں لگ جائیں اور دردِ دل سے اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کریں کہ وہ ان مصائب کو مسلمانوں سے دُور کرے اور جیسا کہ میں نے کہا ہے جماعت کا فرض ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر دعائیں کرے اور ایسی دُعائیں کرے جو اپنے ساتھ پر درد جذبات رکھتی ہوں۔اگر تم در ددل سے دعائیں کرو گے تو تمہاری دعا پانی سے پر بادل کی طرح ہوگی۔جو زمین پر سیلاب لے آئے گی اور اللہ تعالیٰ کے عرش کو گیلا کر دے گی اور اس کی رحمت کو عرش سے کھینچ کر لے آئے گی۔“ 66 ( الفضل ۳ ستمبر ۱۹۴۶ء) اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھ کر اخلاص سے دُعا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے حضور 107