دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 104 of 173

دُعائے مستجاب — Page 104

دعائے مستجاب۔فرماتے ہیں: میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ دُعائیں کریں اور ان ایام ( رمضان ) میں دعاؤں پر بہت زور دیں۔مگر یا درکھیں کہ ان کا اصلی مقصود یہی ہو کہ خدامل جائے۔دنیا کیلئے بھی اگر دعا کریں تو منع نہیں مگر مد نظر یہ ہو کہ دنیا کی جتنی بھی حاجات ہیں ان کا مانگنا تو ایک ذریعہ اور بہانہ ہے۔خدا تعالیٰ سے ملنے کا۔اصل چیز خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کا قرب ہے۔۔۔پس یقین اور وثوق کے ساتھ خدا تعالیٰ کو مانگو۔“ 00 (الفضل ۱۹ پریل ۱۹۲۶ء) مدعا ہے میری ہستی کا کہ مانگوں بار بار مقتضا انکی طبیعت کا سخا و جود ہے 104