حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 85 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 85

مارشاہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔سپرنٹنڈنٹ تھے۔معائنہ کے دوران اسی چمن لال نے شکایت کی کہ میرا قد لمبا ہے۔رضائی چھوٹی ہے اور روئی کم ہے۔سردی زیادہ ہے۔آپ نے کہا کہ ملتان میں ایک کانگریسی قیدی کی شکایت پر تم نے کہا تھا کہ یہ قیدی بدمعاش ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔تمہاری شکایت پر میں بھی تمہیں یہی کہتا ہوں۔نا قابل فراموش از دیوان سنگھ مفتون صفحه ۴۶۹ تا ۴۷۱) حسنات دارین اخروی نعماء کے ذکر میں حضرت مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو ) حضرت ڈاکٹر سید حبیب اللہ صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کے بارے میں ذیل کا لطف اندوز واقعہ تحریر فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ ایک اینگلو انڈین استانی میرے پاس آئی وہ چاہتی تھی کہ میں اس کی ملازمت کے لئے کہیں سفارش کر دوں۔وہ اپنے متعلق کہا کرتی تھی کہ میرا رنگ اتنا سفید نہیں جتنا ہونا چاہیے۔اور واقعہ یہ تھا کہ اس کا رنگ صرف اتنا کالانہیں جتنا حبشیوں کا ہوتا ہے۔میں ان دنوں تبدیلی آب و ہوا کے لئے دریا پر جارہا تھا۔اور اتفاقاً ان دنوں میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب مرحوم۔۔۔۔وہ بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔انہوں نے ایک انگریز عورت سے شادی کی ہوئی تھی۔وہ بھی میرے ساتھ چل پڑے کیونکہ ان کی ہمشیرہ ام طاہر مرحومہ اس سفر میں میرے ساتھ جارہی تھیں۔ان کی بیوی نے اس استانی کی بھی سفارش کی کہ میری ہمجولی ہوگی۔اسے بھی ساتھ لے لو۔چنانچہ اسے بھی ساتھ لے لیا۔وہاں پہنچ کر ایک ( کشتی ) میں میں ، ام طاہر اور میری سالی ( زوجہ سید حبیب اللہ شاہ صاحب مرحوم ) تھی اور دوسری میں وہ استانی، میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب اور ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تھے۔کشتیاں پاس پاس چل رہی تھیں۔اتنے میں مجھے آواز میں آنی شروع ہوئیں۔وہ استانی ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے باتیں کر رہی تھی کہ فلاں وجہ سے میرا رنگ کالا ہو گیا ہے اور میں فلاں فلاں دوائی رنگ گورا کرنے ۸۷