حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 54
رشاہ صاحب باب دوم۔۔۔۔سیرت و اخلاق بتایا گیا کہ آپ کے ساتھ ایسے بچے ہیں جو قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں۔غالباً مراد آپ کے فرزندان سید حبیب اللہ شاہ صاحب اور سید محموداللہ شاہ صاحب ہوگی۔سو حضرت شاہ صاحب، احمدیت کے فدائی کا شمار اپنے سابق عقیدت مندوں کی نظر میں حقیقی مطاع و مخدوم کے طور پر تھا۔ایسا شرف بالعموم کسی ” پیز کو حاصل نہیں ہوتا کہ اس سے عقائد میں مریدوں کو اختلاف بھی ہو۔پھر بھی اپنی بزرگی اور بے نفسی کی وجہ سے وہ ان کی نظر میں صاحب عزت و شرف بھی ہو“۔(تابعین احمد جلدسوم، با رسم صفحه ۱) منکسر المزاج اور نورانی وجود محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے آف قادیان تحریر کرتے ہیں:۔خاکسار خوش قسمت ہے کہ آپ کو دیکھنے کا موقع پایا۔آپ گداز جسم اور وجہیہ تھے۔سفید لباس اور سفید پگڑی زیب تن ہوتی۔شکل نورانی اور پر وقار۔منکسر المزاج۔آپ کا حلقہ احباب غرباء میں سے نیک طبقہ تھا۔آپ جمعہ کے لئے (بیت) اقصیٰ کے قدیم اندرونی حصہ میں بیٹھتے تھے۔( تابعین احمد جلد سوم با رسوم صفحه ۱۳ ) اخبار بدر قادیان اور تشحیذ الا ذہان اخبار بدر قادیان کا اجراء ۱۹۰۲ء میں ہوا۔بیعت کے بعد آپ نے باقاعدہ طور پر جماعتی اخبارات خصوصاً اخبار بدر اور الحکم اپنے نام جاری کروائے۔آپ کا اخبار بدر کا خریداری نمبر ۳۹ تھا۔چنانچہ ۱۹۰۲ ء سے لے کر ۱۹۲۰ء تک بدراخبار میں آپ کا نام چندہ دہندگان کی فہرست میں باقاعدہ طور پر شائع ہوتا رہا۔مثلاً اخبار بدر۳۰ نومبر۱۹۱۱ء ، ۲۵ جنوری و ۵ ستمبر ۱۹۱۲ء اور ۱۲۴ کتوبر ۱۹۱۳ء میں آپ کا نام شامل اشاعت ہے۔(تفصیل کے لئے اخبار قادیان ۱۹۰۲ء تا ۱۹۲۱ء) اس طرح جب مارچ ۱۹۰۶ء میں تشحمید الا ذہان کا آغاز ہوا تو یہ رسالہ بھی آپ نے رعیہ میں اپنے نام جاری کروایا۔آپ کا خریداری نمبر ۲۲۰ تھا۔اپریل ۱۹۰۸ ء کے رسالہ میں آپ کا نام چندہ دہندگان کی فہرست میں شامل ہے۔(تفصیل کے لئے تشحی الاذہان مارچ ۱۹۰۶ ء تا ۱۹۲۰ء) ۵۶