حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 15
ناہ صاحب نظام وصیت میں شمولیت باب اول۔۔۔۔ابتدائی حالات سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام الہی اور منشائے الہی کے مطابق ۱۹۰۵ء کو وصیت کا عظیم الشان نظام جاری فرمایا۔جس کی تفصیل آپ کے رسالہ الوصیۃ“ میں موجود ہے۔حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب نے معہ اہل بیت جون ۱۹۱۰ء میں نظام وصیت میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اور خدا تعالیٰ نے آپ کو ایثار اور اخلاق کے اظہار کا موقع فرمایا۔آپ نے معہ اہل بیت حضرت سیدہ سعیدۃ النساء بیگم (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) ۱/۳ کی وصیت کرنے کا شرف حاصل کیا۔ہر دو بزرگ ہستیوں کا وصیت نمبر ۱۸۶ اور ۱۸۷ ہے۔اس وصیت کرنے میں آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وصیت فارم میں میر مجلس صدر انجمن حد یہ قادیان“ کے مقام پر سیدنا حضرت مولانا حکیم نورالدین خلیفہ مسیح الاوّل (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کے مبارک دستخط ہیں۔اس وصیت کا فارم نمبر (مسل نمبر ) ۱۶۷ ہے اور ۲۴ ستمبر ۱۹۰۹ء کی تاریخ تحریر ہے۔نیز وصیت فارم پر جو صدرانجمن احمد یہ قادیان کی مہر ہے۔اس میں ۱۳۲۴ھ کی تاریخ ہے۔جو کہ ۱۹۰۷ ء سن عیسوی بنتا ہے۔گویا کہ یہ وصیت فارم سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت کا مطبوعہ ہے۔یہ وصیت ۱۹ جون ۱۹۱۰ ء کومنظور ہوئی۔اس موقع پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وصیت کا عکس قارئین کی سہولیت کے لئے پیش کیا جائے۔۱۵