حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 218 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 218

نارشاہ صاحب : لَدُنْكَ سُلْطنًا نَصِيرًا مِنْ ؟ باب ہفتم۔(سورۃ بنی اسرائیل:۸۱ ) (۱۴) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسِرُ لِي أَمْرِى O وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِى وَاجْعَلْ لِى وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي O هَارُونَ أَخِي O اشْدُدْ بِهِ اَزْرِى وَاَشْرِكْهُ فِي اَمْرِى ه كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا ه وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا إِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيرًا (۱۵) رَبِّ زِدْنِي عِلْمًاه ( سورة طه : ۲۶-۳۶) (سورة طه : ۱۱۵) جب اس دعا پر میں پہنچا تو چند ضروری وصایا ونصائح جو تحریر سے رہ گئی تھیں وہ یاد آ گئی ہیں۔یہ کہ تمہاری زندگی کا ٹائم ٹیبل (لائحہ عمل ) اس طرح ہونا چاہئے کہ اوّل ادائے نماز فریضہ با جماعت کا اہتمام کرو۔اگر باجماعت نماز پڑھنے کا موقع کسی عذر کی وجہ سے مسجد میں امام کے ساتھ میسر نہ ہو تو گھر میں ضرور پانچ وقت نماز با جماعت اپنے کنبہ کے جمیع ممبرا کو ساتھ ملا کر پڑھا کرو اور ہر نماز سے اول اذان بآواز بلند کہی جاوے۔اس سے وہ مکان بابرکت ہو جاتا ہے اور تکالیف ومصائب و ابتلاء سے بھی اس عمل سے رہائی ہو جاتی ہے۔بفضلہ تعالیٰ۔بعد ادائے نماز صبح بمعہ متعلقین تلاوت قرآن شریف اگر بطور درس ہو تو بہت بہتر ہے۔ورنہ اپنی اپنی جگہ سب ممبران تلاوت میں مشغول رہیں۔پھر وقت نکال کر احادیث نبویہ اور کتب ہائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطالعہ بطور درس ضروری ہے۔یادرکھو کہ قرآن شریف اور احادیث نبویہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے جملہ نکات و معارف و حقائق وعلوم بھی چشمہ وحی اور روح القدس کی توجہ فیضِ خاص سے حضرت صاحب کو حاصل ہوئے ہیں۔اس لئے ان کتب کا مطالعہ اور ان میں بار بار توجہ و تدبر بوقت فرصت کرتے رہو اس سے تم پر انشاء اللہ فیوض و برکات آسمانی کا نزول ہوگا اور وہ ۲۲۰