حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 214
مارشاہ صاحب باب ہفتم۔۔جو اور چٹنی وغیرہ سے پیٹ بھریں اور اولا دگوشت و پلاؤ سے شکم سیر ہو۔اللہ تعالیٰ ایسوں کو ہدایت دیوے اور ان کے قصوروں کو معاف کرے۔ایسی اولاد اپنی بیوی اور بال بچہ کی رضاء کو ہمیشہ مقدم رکھنے سے کبھی بار آور و کامیاب نہیں ہو سکتی۔کم از کم اتنا چاہئے کہ اپنے والد کو اپنی ماہوار آمد سے اطلاع دینی چاہئے کہ حضرت میری اتنی آمدنی ہے اور یہ اس قدر خرچ ہے۔اگر حکم ہو تو یہ رقم اس قدر آمدنی سے خرچ کر ڈالوں۔تو بھی والدین کی خوشی کا موجب ٹھہرتا ہے۔اب یہ وصایا اور نصابا طول پکڑ گئی ہیں۔میں اس کو چند مختصر باتوں پر ختم کرتا ہوں۔یہ یاد رکھو کہ تفرقہ عناد اور کینہ با ہمی سخت زہر ہے۔اس لئے ان باتوں سے نیز جھوٹ، شرک وغیرہ سب اوصاف ردیہ سے ہمیشہ کنارہ کش رہو طریقہ السنۃ والجماعة جس کا نام دوسرے الفاظ میں پیروی سلسلہ احمدیہ ہے لازم پکڑو۔اور اسی پر قائم رہو کہ یہی اصل صراط مستقیم و رضاء الہی کا سرچشمہ ہے۔باقی جتنے فرقہ ہائے اسلامیہ ہیں وہ سب صراط مستقیم سے دور اور جادہ اعتدال سے برکنار اور افراط و تفریط میں پڑے ہوئے ہیں۔ان سب فرقوں میں سے فرقہ شیعہ نہایت ہی بُرا ہے۔اور صراط مستقیم سے کوئی نسبت نہیں رکھتا۔بلکہ مثلِ فرقہ عیسائیاں یہ بھی سخت مشرک ہے۔میں ان کو یعنی فرقہ شیعان وعیسائیاں کو مساوی پلہ میں رکھتا ہوں۔یہ حضرت مسیح علیہ السلام کے کفارہ کو موجب نجات اور وہ حضرت علی و حسین واہل بیعت (رضوان اللہ علیہم اجمعین ) کی محبت میں غلو سے کام لینے اور اصحاب کبار وغیرہ بزرگان ملت کی ہجو و دشنام دہی کرنے اور عشرہ محترم میں ماتم و جزع و فزع اور سینہ کوبی کرنے کو کفارہ کی طرح سمجھتے ہیں۔ایسے فرقہ سے خصوصا تم قطع تعلق رکھو۔اس فرقہ کی صحبت اور اس سے تعلقات رکھنا سخت زہریلی اور مہلک وبا کی طرح ہے۔مجھ کو ان سے سخت ہی نفرت ہے۔باقی فرقہ ہائے دہریہ، آریہ وغیرہ مشرکین سے بھی انس و ملاقات ومحبت قلبی رکھنا جوا خلاص کے درجہ تک پہنچ جاوے بخت مضر ہے۔جیسا کہ میں ذکر کر چکا ہوں چاہئے کہ تم میں سے اپنے کنبہ میں میں ایک قابل شخص امیر وامام خاندان ہو۔ایسا ہی فرقہ نسواں میں سے بھی اپنے کنبہ میں جو عمر رسیدہ، تجربہ کار لائق اور دانا وقوت فیصلہ میں ۲۱۶