حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 157
شاہ صاحب باب ششم۔۔۔۔۔ذکره سید نا وامامنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احباب کرام نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات طیبہ اور سیرۃ وسوانح نیز آپ کے اخلاق و شمائل کی بابت ہزاروں واقعات، مشاہدات، تاثرات اور روایات بیان فرمائی ہیں۔جن میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے سامنے واضح طور پر پیش کی گئی ہے۔خاندانِ سادات حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کے اہل بیت نے بھی اپنے اپنے انداز اور اسلوب میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور شمائل و اخلاق کی بابت اپنے مشاہدات، واقعات ، تاثرات اور روایات بیان کی ہیں۔اس باب میں خاندان سادات کی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و اخلاق کے بارے میں بعض روایات پیش کی جارہی ہیں۔قارئین کی سہولت کے لئے روایات پر عناوین لگا دیئے گئے ہیں۔”ہم کو ان پر رشک آتا ہے۔یہ بہشتی کنبہ ہے“ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول ( اللہ آپ سے راضی ہو ) سخت بیمار ہو گئے۔یہ اس زمانہ کی بات ہے جب حضور کے مکان میں رہتے تھے۔حضور نے بکروں کا صدقہ دیا۔میں اس وقت موجود تھا۔میں رات کو حضرت خلیفہ اول (اللہ آپ سے راضی ہو) کے پاس ہی رہا۔اور دوا پلاتا رہا۔صبح کو حضور تشریف لائے۔حضرت خلیفہ اول (اللہ آپ سے راضی ہو) نے فرمایا۔کہ حضور ڈاکٹر صاحب ساری رات میرے پاس بیدار رہے ہیں اور دوا وغیرہ اہتمام سے پلاتے رہے ہیں۔حضور علیہ السلام بہت خوش ہوئے اور فرمانے لگے کہ ہم کو بھی ان پر رشک آتا ہے۔یہ بہشتی کنبہ ہے۔یہ الفاظ چند بار فرمائے۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۵۶۳) ۱۵۹