حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 146 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 146

ناہ صاحب رسول کریم علیہ سے محبت باب چہارم حضرت ام طاہر امی کو حضرت رسول کریم ﷺ سے بھی بہت محبت تھی اور میں نے امی کی زبان سے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ شعر بہت سنا ہے۔بَلَغَ العُلَىٰ بِكَمَالِهِ كَشَفَ الدُّجى بِجَمَالِهِ حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ صَلُّوا عَلَيْهِ وَالِهِ * اور میں دیکھتا کہ جب میری امی آنحضرت ﷺ کا ذکر کرتی تھیں تو مجھے یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ایک عاشق صادق ابھی ابھی اپنے محبوب کا دیدار کر کے آیا ہے اور واپس آکر اس کی پیاری پیاری باتیں سنا رہا ہے۔اور آپ کا ذکر کر کے امی کا دل بالکل پھول کی طرح کھل جاتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اتنی محبت تھی کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔اور بعض اوقات تو ایسا ہوتا کہ اگر امی کی نظر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر پر جا پڑتی تو امی آپ کو کچھ اس طرح دیکھتی چلی جاتی تھیں اور منہ میں محبت کے کلمات گنگناتی رہتی تھیں کہ پانچ پانچ سات سات منٹ گزر جاتے اور ایسے اوقات میں اگر امی سے کوئی بات پوچھتا بھی تو کچھ جواب نہ ملتا۔اور میں امی کو بالکل گم سم پاتا اور امی کی آنکھوں میں محبت کا ایک بے پایاں سمندر موجزن پاتا۔جو اگر چہ انہوں نے اپنے دل میں چھپائے رکھا تھا مگر طغیانیوں میں وہ آنکھوں کے راستے چھلک ہی جاتا تھا۔جب محویت کا عالم کچھ کم ہو جاتا۔تو پھر بھی امی کچھ دیر تک مجھ سے بات نہ کر سکتی تھیں کیونکہ آنسوؤں کے مضطرب قطرے ان کی آواز کو بھر دیتے تھے اور بولنے سے روک دیتے۔پھر بعض دفعہ امی حضرت ابراہیم ، حضرت یوسف ، حضرت عیسی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قرآنی واقعات بیان کرتیں۔اور کسی نبی کی کوئی خاص خوبی جو امی کو پسند ہوتی بتا تیں اور اس کی تعریف میں لگی رہتیں۔یہاں تک کہ میں سنتے سنتے تھک جاتا پر امی نہ تھکتی تھیں کبھی * قارئین آپ نے ایم ٹی اے پر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آواز میں یہ عربی کلام سنا ہو گا۔حضور انور نہایت سوز محبت اور رقت سے یہ نعتیہ کلام پڑھتے ہیں۔۱۴۸