حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 118 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 118

ارشاہ صاحب باب چہارم حضرت ام طاہر ہیں۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہم کہتے ہیں۔بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر الفضل قادیان ۸ مارچ ۱۹۴۴ صفحه ۳) ابتدائی حالات زندگی آپ ۱۹۰۵ء میں رعیہ ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں جہاں آپ کے والد ماجد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب رعیہ سرکاری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر تھے۔گویا آپ نے احمدی گھرانے میں اور احمدی ماحول میں آنکھیں کھولیں اور نیک والدین کی آغوش میں آپ نے تربیت پائی۔آپ پیدائشی احمدی تھیں۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب سے نکاح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب سے جو آٹھ سال کی عمر کے تھے۔سیدہ مریم بیگم صاحبہ کا جو دو اڑھائی برس کی تھیں نکاح ۳۰/ اگست ۱۹۰۷ء کو حضرت مولوی نورالدین صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے پڑھا۔الحکم جلد نمبر ۳ راگست ۱۹۰۷ صفحه ۵ ) صاحبزادہ صاحب ۱۴ جون ۱۸۹۹ ء کو پیدا ہوئے تھے نکاح کے چند روز بعد ۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ ء کو اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔الحکم قادیان کے استمبر ۱۹۰۷ ، بدر قادیان ۹ ستمبر ۱۹۰۷ء ) حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کے نکاح کی تقریب کیونکر پیدا ہوئی اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ خواہش کس طور پر پوری ہوئی نیز اس کے کیا ثمرات مترتب ہوئے۔ان کی تفاصیل آئندہ صفحات میں پیش کی جارہی ہیں۔حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب اپنے آقا کے دربار میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد بہت ہی پیارے تھے۔کسی شخص نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مبارک احمد صاحب کی شادی ہو رہی ۱۲۰