ولکن شُبّھہ لھم — Page 38
شواہد سے صرف نظر کرتے ہیں جو آپ کے پیش کردہ دلائل اور موقف کو مردود ثابت کرتے ہوں۔عرب مصر اور ہندوستان کے ایک درجن سے زائد علماء کرام رسو وفات مسیح کے قائل ہیں) کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ یہ حضرات دیں عقائد میں سند اور محبت نہیں فہم قرآن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین عظام اور سلف صالحین کا ارشاد لائق استناد ہے۔جناب آپ تو حضرت ابن عباس ، حضرت جارو بن معلی نہ حضرت امام مالک کے مذہب وفات مسیح کو بھی سند نہیں مانتے آپ سے علمائے کرام بشمول مفتی مصر علامہ مود شلتوت کو نہ ماننے پر کیا شکوہ۔مولوی صاحب ! آپ کی کیفیت تو اس درخت کی سی ہے جسے زمین سے اکھاڑ دیا گیا ہو مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ - آپ کو یہ حیرات تو ہے کہ علامہ محمود شلتوت کے مقابل پر زیادہ مستند اور عالم دین ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔لیکن اب بحث صرف یہ رہ گئی ہے کہ علامہ شلتوت اور جید علماء آپ کے اس عقیدہ کے قائل ثابت نہیں ہوئے بلکہ اس کے برعکس عقیدہ کے قائل ہیں۔پس آپ کا اجماع امت کہاں گیا ؟ ؟ -