دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 91 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 91

91 ناظم ادارہ اس معرکہ آرا کتاب کا سرورق اور اوراق دیکھتے ہی اس پر گو یا فریفتہ ہو گئے اور مجھ سے بادب درخواست کی کہ آپ مجھے یہ علمی پارہ عنایت فرما سکتے ہیں۔میں تو خود انہیں یہ تحفہ دینے کے لیے بے قرار تھا۔ان کے اشتیاق اور بے قراری کو غنیمت سمجھتے ہوئے نور اسلام فوراً اُن کے ہاتھ میں تھما دی جس کا انہوں نے بہت شکریہ ادا کیا۔یہاں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں ۱۹۵۳ء کے فسادات کا آغاز دراصل ۱۹۵۱ء میں مولوی شبیر عثمانی صاحب کی اشتعال انگیز کتاب "الشهاب" سے ہوا۔اس کتاب میں مؤلف نے ۱۹۲۴ء میں کابل کے دو بزرگ احمدیوں کی سنگساری کو سنت نبوی کے احیاء سے تعبیر کیا اور افغانستان حکومت کو اس پر خراج تحسین ادا کیا۔پاکستان میں ”الشھاب کا پہلا ایڈیشن ادارہ اسلامیات ہی نے شائع کیا جس نے ملک بھر میں احمدیوں کے خلاف آگ لگادی جو مارچ ۱۹۵۳ء کے مارشل لا پر منتج ہوئی ہے کو کافر کہنا بہت ہیں مسلمان کاش کوئی کافر مسلمان بنایا ہوتا 90۔حضرت خلیفہ ثالث رحمہ اللہ کے حکم پر نا چیز کو سرگودھا کی ایک خصوصی مجلس مذاکرہ میں شرکت کی توفیق ملی جو حضرت مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر صوبائی کی کوٹھی میں منعقد ہوئی۔دعوت الی اللہ کی یہ نشست اول سے آخر تک نہایت درجہ خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بہت سی دلچسپیوں اور علمی نکتوں کا مرکز بنی رہی۔اس یادگار مذاکرہ کا آغاز ایک بزرگ عالم دین کے دو پُر جوش سوالات سے ہوا۔جن کی نسبت آپ کا ادعا تھا کہ آج تک مجھے کوئی احمدی فاضل ان کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔پہلا سوال یہ تھا کہ حضرت مرزا صاحب نے براہین احمدیہ کی جلدوں کی اشاعت کا وعدہ کیا مگر صرف پانچ چھاپنے کے بعد یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ پانچ اور پچاس میں صرف ایک نقطہ کا فرق۔ا ہے۔میں نے عرض کیا کہ یہ فارمولا حضرت اقدس کا نہیں عرش کے خدا کا ہے کیونکہ اُس نے شب معراج میں اپنے محبوب ترین رسول اور نبیوں کے شہنشاہ سے فرمایا کہ پانچ نمازوں کو ہمیشہ پچاس کے برابر سمجھنا ( بخاری کتاب الصلوۃ ) اس ربانی کلام کا صاف مطلب یہ تھا کہ پانچ فرض نمازوں کا ثواب اس کے