دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 88 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 88

88 اور ان کی پشت پناہ حکومتیں اگر چاہیں کہ وہ کسی کو مہدی کھڑا کر کے اُس کی تائید میں آنحضرت نے کی مقرر فرمودہ تاریخوں میں چاند سورج کا گرہن لگا دیں تو کھر یوں پاؤنڈ اور ڈالر بے دریغ خرچ کرنے کے باوجود وہ حکومتیں بالکل ناکام و نامرادر ہیں گی۔86- حضرت سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی نسبت کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ عزرائیل علیہ السلام دوسرے لوگوں کے ساتھ آپ کے کسی مرید کی روح بھی قبض کر کے محو پرواز تھے کہ حضرت غوث اعظم نے دیکھتے ہی دیکھتے جھپٹ کر ان کی پوری زنبیل چھین لی جس سے سب روھیں اپنے اپنے جسموں میں لوٹ آئین اور آپ کا مرید بھی دوبارہ زندہ ہو گیا۔پاکستان کی ایک مجلس میں اس کرامت کا تذکرہ بھی ہوا تو خاکسار نے حضرت شیخ نوراحمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند امرتسر کی ایک مطبوعہ روایت کی روشنی میں جواب دیا کہ قرآن مجید نے سورہ نساء کے آخری رکوع میں نظام وراثت پر تیز روشنی ڈالی ہے مگر یہ کہیں نہیں فرمایا کہ اگر کوئی مردہ زندہ ہو کے اپنے گھر آجائے تو اسے اپنی جائیداد سے اس قدر حصہ ملے گا۔یا اُسے عمر بھر محروم رہنا ہوگا۔لہذا اگر فیج اعوج کے دور میں گھڑا ہوا عقیدہ صحیح فرض کر لیا جائے تو اس سے خود بخود دونتائج برآمد ہوں گے۔یا تو اقرار کرنا ہوگا کہ قرآنی نظام وراثت نامکمل ہے یا معاذ اللہ عالم الغیب خدا کو تو علم نہیں مگر علماء کو معلوم ہے کہ اولیا کرام کی کرامت سے حقیقی مرد ے دوبارہ زندہ ہو سکتے ہیں۔سید نا حضرت مسیح موعود کیا خوب فرماتے ہیں : کوئی مردوں کبھی آیا تو فرقان نے بھی بتلایا شد از کردگار ہے غور ور نہیں نہیں چگوں أنهم لا يرجعون 87- مدرسہ احمدیہ قادیان میں تحصیل علم کے دوران موسمی تعطیلات ہوئیں تو میں حضرت مصلح موعود کی پُر معارف تقریر سیر روحانی کی پہلی جلد بھی حضرت والد صاحب کی خدمت میں تحفہ لے کر آیا۔اُن دنوں پنڈی بھٹیاں کے پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر جناب قادر بخش صاحب بہت