دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 102 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 102

102 کہ یہ تو اُن کے معجزات تھے۔اس سے شرک لازم نہیں آسکتا۔خاکسار نے اس تو جیہ پراناللہ پڑھی اور در دبھرے الفاظ میں بتایا کہ بالکل یہی دلیل پادری صاحبان میسوع مسیح کی خدائی کی دے کر لاکھوں مسلمانوں کو مرتد کر چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا معجزہ کے طور پر اپنی چاروں مخصوص صفات کا تمام انبیاء میں سے صرف یسوع مسیح کو عطا کرنا اور مسلمانوں کے نبی کو بھی اس سے محروم رکھنا الوہیت مسیح کا فیصلہ کن ثبوت ہے۔آہ ہمہ عیسائیاں را از مقال خود دادند امریکی کالج کے پروفیسر (HISTORY) عہد خلافت ثالثہ کے ایک جلسہ سالانہ کے موقع پرنیشنل امیر امریکہ مکرم و محترم مظفر احمد صاحب اپنے ساتھ ایک امریکن پروفیسر بھی لائے جو تاریخ کے سکالر تھے۔شعبہ تاریخ میں تشریف آوری پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ آپ کی ملاقات سے مجھے خاص طور پر اس لیے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ خاکسار کی زندگی بھی علم تاریخ ہی کی خدمت اور اشاعت کے لیے وقف ہے۔اس تمہید کے بعد موازنہ بائبل اور قرآن پر تبادلہ خیالات شروع ہوا۔میں نے اس ضمن میں دو تاریخی حقائق پیش کیے۔اول یہ کہ بائبل کی رو سے پہلا انسان آدم تھا جو پانچ ہزار برس قبل پیدا ہوا مگر قرآنی نظریہ ہے کہ آدم پہلے انسان نہیں بلکہ پہلے نبی ہیں اور انسان مدتوں قبل معرض وجود میں آچکے تھے مگر دماغی اور ذہنی صلاحیتوں سے یکسر محروم اور گو یا لاشئی محض تھے۔(سورۃ الدھر:۲) ایک مسلمان صوفی حضرت ابن عربی کا کشف ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ لاکھوں آدم گزرے ہیں اور آثار قدیمہ نے قرآن مجید اور اس کشف کی تصدیق کر دی ہے اور یورپ اور امریکہ کے عجائب گھر بھی اس پر شاہد ناطق ہیں۔دوم اناجیل اربعہ نے بانی عیسائیت کا نام یسوع لکھا ہے مگر قرآن مجید نے ہر مقام پر آپ کو مسیح کہا ہے جس کے قدیم عربی لغات کے مطابق یہ معنی ہیں ( الف ) سیر و سیاحت کرنے والا (ب) شفا دینے والا ( ج ) چیٹے پاؤں والا