دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 100
100 ”مولانا نے جواباً ارشاد فرمایا کہ یہ محض ایک تجربہ ہے۔ممکن ہے کامیاب ہو یا نا کام رہے۔میں نے اُن سے جانے کی اجازت چاہی اور یہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا کہ جس معاملہ میں مجدد ناکام رہے آپ کی کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہاں اس سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے اپنے مخصوص سیاسی مقاصد ہیں جن کو بروئے کار لانے کے لیے آپ سادہ مسلمان عوام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹر اخبار ٹائمنرلنڈن: جلسہ سالانہ ۱۹۷۴ء کے موقع پر لنڈن کے روز نامہ ٹائمنز کی ایک کرسچن رپورٹر خاتون ربوہ میں آئیں۔دفتر شعبہ تاریخ میں مہمانوں کا ہجوم تھا۔انہوں نے بھی آتے ہی یہ سوال کیا کہ فیصلہ اسمبلی کے متعلق آپ کی رائے کیا ہے۔میں نے صرف یہ جواب دیا کہ یہ فیصلہ اسلام قرآن اور محمد رسول اللہ اللہ کی صداقت کا چمکتا ہوا نشان ہے۔کیونکہ حدیث مندرجہ مشکوۃ میں آنحضرت مہ کی یہ پیشگوئی موجود ہے کہ آخری زمانہ میں مسلمانوں کے بہتر فرقے آگ لگانے میں اکٹھے ہو جائیں گے اور تہترویں فرقے کو الگ کر دیں گے اور ایک عارف باللہ حضرت علامہ علی القاری نے ( مرقاۃ جلدا میں ) خدا سے علم پا کر اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے کہ وہ تہترواں فرقہ فرقہ احمد یہ ہوگا۔خاکسار نے اصل دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے بعد کہا کہ اسلام کے سوا کسی اور مذہب میں اس نوع کی کسی پیشگوئی کی نظیر نہیں مل سکتی۔مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اُس نور لیا بار خدایا ہم نے ان معروضات سے غیر از جماعت معززین بھی بہت متاثر ہوئے۔فالحمد للہ علیٰ احسانہ اکابر علمائے اہلحدیث : مرکزی جمعیت اہلحدیث مغربی پاکستان کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کے باغ جناح میں بریلوی ۱۲ ۱۳ ۱۴ اکتوبر ۱۹۵۶ء کو ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں پہلی بار حضرت سید احمد بر شہید بالاکوٹ کا جھنڈ البرایا گیا۔یہ جھنڈا کالا باغ علاقہ ہزارہ کے کرارل قوم کے اہلحدیثوں کے پاس