دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 177
177 مولوی محمد علی صاحب) کو بدنام کر رہے ہیں۔اسی طرح ان لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کی دومرتبہ بیعت اطاعت کرنے کے باوجود آپ کو بدنام کرنے اور خلافت کے نظام کو مٹانے کی پوری کوشش کی۔لیکن وہ اپنے مذموم ارادوں میں ناکام رہے۔حضرت خلیفہ المسح الاول کا سب سے بڑا یہی کارنامہ ہے کہ آپ نے خلافت کے نظام کو مضبوطی سے قائم کر دیا اور خلافت کی ضرورت و اہمیت کو جماعت کے سامنے بار بار پیش کر کے اس عقیدہ کو جماعت میں راسخ کر دیا کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے۔انسانی منصوبوں سے کوئی شخص خلیفہ نہیں بن سکتا۔خلافت کے الہی نظام کو مٹانے کیلئے منکرین خلافت نے جوفتنہ وفساد برپا کیا اور لوگوں کو ورغلانے اور اپنا ہم خیال بنانے کی جو کارروائیاں کی گئیں آپ نے ان کا تار و پود بکھیر کر رکھ دیا۔منکرین خلافت نے اپنے خیالات کی ترویج کے لئے لاہور سے ایک اخبار جاری کیا جس کا نام پیغام صلح رکھا۔یہ اخبار حضرت خلیفہ اول کے نام بھی ارسال کیا جانے لگا۔آپ نے اس کے مضامین کو پڑھ کر فرمایا۔یہ تو ہمیں پیغام جنگ ہے اور آپ نے بیزار ہو کر اس اخبار کو وصول کرنے سے انکار کر دیا۔وفات غرض آپ اپنی خلافت کے سارے دور میں جہاں قرآن و احادیث نبوی کے درس و تدریس میں منہمک اور کوشاں رہے وہاں خلافت کے مسئلہ کو بار بار