دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 156
156 شہادت حضرت عثمان جس وقت خلیفہ منتخب ہوئے ان کی عمر ستر برس تھی۔خلافت کے پہلے چھ سال امن و امان سے گذرے۔لیکن آخری چھ سالوں میں حضرت عثمان کی نرم مزاجی اور دوسری وجوہات کے باعث فتنے کھڑے ہوئے۔بالاخر یہ شورشیں رنگ لائیں اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بارہ سال کی خلافت کے بعد ۳۵ ھ میں شہید کر دئیے گئے۔وفات کے وقت ان کی عمر بیاسی سال تھی۔