دینی نصاب — Page 63
مستأجر ہ نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں“۔یہ بھی فرمایا :۔صرف عورتوں کا عورتوں میں دف کے ساتھ پاکیزہ گانا بھی منع نہیں ہے“۔جہیز دکھانا : (الفضل ۱۴ جون ۱۹۳۸ء) جہیز دکھانے کا جوطریق رانج ہے اس کے بارے میں حضرت خلیفہ مسیح الثانی فرماتے ہیں :۔”لڑکیاں جب اپنی سہیلیوں کے جہیز وغیرہ کو دیکھتی ہیں تو پھر وہ بھی اپنے والدین سے ایسی ہی اشیاء لینا چاہتی ہیں۔اور اسطرح کی نمائش گو یا جذبات کو صدمہ پہنچانے والی چیز بن جاتی ہے۔جو کچھ بھی دیا جائے بکسوں میں بند کر کے دیا جائے۔ہمارے گھروں میں یہی طریق ہے۔ہاں یہ ضروری ہے کہ وہ بکس جن کے حوالے کئے جائیں ان کو دکھایا جائے کہ فلاں فلاں چیز میں موجود ہیں۔۔۔یہ نمائش نہیں بلکہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ صفحه ۲۴) رسید ہے۔“ سہرا باندھنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سہرا باندھنے کے سلسلہ میں فرماتے ہیں:۔یہ تو آدمی کو گھوڑا بنانے والی بات ہے دراصل یہ رسم ہندوؤں سے مسلمانوں میں آئی ہے۔( الفضل ۴ جنوری ۱۹۴۶ء) نیز فرمایا:۔سہرے کا طریق بدعت ہے“ بڑے بڑے مہر رکھوانا (ایضاً) ایسے مہر مقرر کرانا جو انسان کی حیثیت اور طاقت سے باہر ہوں ایک رسم کی حیثیت رکھتا 63