دینی نصاب

by Other Authors

Page 45 of 377

دینی نصاب — Page 45

عورت مومن ہونی چاہیئے۔اگر مومن عورت نہ ملے یا کوئی دوسری مصلحت ہو تو اہل کتاب۔مثلاً عیسائی۔یہودی وغیرہ عورتوں سے بھی نکاح کرنا جائز ہے۔رضاعت ( دودھ پلانا) کی مدت دو سال ہے۔اگر دو سال کے اندر کسی عورت نے کسی بچہ کو کم از کم پانچ گھونٹ دودھ پلایا ہو وہ اس بچے کی رضاعی ماں اور اس کی اولا د بچے کے رضاعی بہن بھائی بن جاتے ہیں۔اور ان سے نکاح کرنا حرام ہوتا ہے۔اگر دو سال کے بعد پلایا جائے تو اس سے حرمت نکاح لازم نہیں آتی۔نکاح شغار یعنی تبادلہ کا نکاح کہ ایک شخص اپنی لڑکی یا بہن کا کسی شخص سے نکاح کر دے۔اور اسکی لڑکی یا بہن کا نکاح اپنے ساتھ کروائے۔اور مہر دونوں کا مقرر نہ کیا جائے بلکہ تبادلہ ہی مہر سمجھا جائے تو اسے شغار کہتے ہیں۔یہ نکاح منع ہے۔اور شریعت نے اسے حرام قرار دیا ہے۔متعہ۔ایک خاص وقت تک کے لئے مثلاً گھنٹہ دو گھنٹے۔رات دورات یا مہینہ دو مہینے یا سال دو سال وغیرہ تک کیلئے نکاح کرنے کو متعہ کہتے ہیں۔یہ نکاح بھی حرام ہے۔طلاق اگر میاں بیوی میں ناچاقی ہو جائے اور وہ دونوں آپس میں شریعت کے حکم کے مطابق اپنی بقیہ زندگی نہ گزار سکتے ہوں یا عورت کسی خلاف شریعت فعل کی مرتکب ہو یا ماں باپ طلاق دینے کا حکم دیں تو خاوند کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو اپنے نکاح سے آزاد کر دے یعنی طلاق دیدے۔طلاق دینا اگر چہ جائز ہے مگر طلاق دینے کا اس وقت حکم ہے جبکہ سخت مجبوری ہو۔اور بغیر طلاق دینے کے زندگی گزارنا محال ہو۔اگر کوئی شخص یونہی بغیر کسی خاص مجبوری کے طلاق دیتا 45