دینی نصاب — Page 37
حج کے مسائل : ۱۔حج تمام عمر میں ایک دفعہ فرض ہے۔۲۔حج اس شخص پر فرض ہے جو تندرست ہو۔اور اخراجات سفر برداشت کرسکتا ہو۔اور اپنے گھر والوں کیلئے مناسب انتظام کر سکتا ہو۔نیز یہ بھی شرط ہیکہ سواری میٹر ہو اور راستہ میں امن ہو۔اگر مندرجہ بالا چار شرائط میں سے کوئی پوری نہ ہو تو حج فرض نہیں رہتا۔۳۔اگر کوئی شخص خود حج نہ کر سکتا ہولیکن شوق حج میں اور حصول ثواب کیلئے نفلی طور پر کسی شخص سے حج کروانا چاہے تو جائز ہے۔اسے حج بدل کہا جاتا ہے۔۴۔حج کیلئے وقت مقرر ہے۔یعنی مقررہ ایام میں ہی حج ہوسکتا ہے۔لیکن عمرہ سال کے دوران کسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے۔۵- حج کے تین ماہ ہیں۔شوال، ذیقعدہ اور ذی الحجہ یعنی ان مہینوں میں حج کا احرام باندھنا ہوگا۔۔حج کے ضروری ارکان میں بیت اللہ کا طواف۔صفا مروہ کی سعی۔مقام ابراہیم پر نماز۔مٹی میں رمی الجمار اور عرفات میں 9 ذی الحجہ کا قیام شامل ہے۔37