دینی نصاب — Page 348
نصرت الہی خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے وہ بنتی ہے ہوا اور ہر خس راہ کو اُڑاتی ہے وہ ہو ہے جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی کبھی وہ خاک ہوکر دشمنوں کے سر پہ پڑتی ہے کبھی ہوکر وہ پانی اُن پہ اک طوفان لاتی ہے غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے قمر ہے چانداوروں کا ہما را چاند قرآں ہے جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر ہو ہے یکتا کلام پاک رحماں ہے بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے اس سا کوئی بستاں ہے 348