دینی نصاب

by Other Authors

Page 183 of 377

دینی نصاب — Page 183

۲۔یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری خلق کیا کرتے تھے۔چنانچہ کئی پرندے انہیں کے پیدا کردہ ہیں درآنحالیکہ اور کسی بشر میں یہ طاقت نہیں پائی گئی۔۔یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری حقیقی مردے زندہ کیا کرتے تھے۔اور وہ اس طرح کہ وہ مُردے کو کہتے تھے اُٹھے اور وہ قبر سے اُٹھ کر ان کے ساتھ ہو لیتا تھا۔چنانچہ اس طرح انہوں نے ہزاروں مردے زندہ کئے مگر کسی اور نبی کو یہ طاقت نہیں دی گئی۔-۴- یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری کا وہ بلند پایہ ہے کہ جب دجال کا فتنہ پیدا ہوگا جو بقول مخبر صادق سارے فتنوں سے بڑا فتنہ ہے تو ان کے سوا اور کسی شخص میں اس فتنے کے مثانے کی طاقت نہ ہوگی۔نہ محمد رسول اللہ میں اور نہ کسی اور نبی میں۔چنانچہ اسی لئے صرف مسیح ناصری ہی اس کام کیلئے موت سے محفوظ رکھے گئے کیونکہ شاید خدا کو بھی ان جیسا کوئی اور مصلح بنانے کی طاقت تھی۔-۵- یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری کے سوا کوئی نبی مست شیطان سے پاک نہیں۔نہ ( نعوذ باللہ ) محمد رسول اللہ نہ کوئی اور۔سب کسی نہ کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔مگر نہیں ہوا تو صرف یہی مریم صدیقہ کا عجیب و غریب فرزند۔یہ وہ پانچ خطر ناک خیالات ہیں جو مسلمانوں میں مسیح ناصری کے متعلق پیدا ہو گئے تھے اور جنہوں نے مسیحیت کو نہایت درجہ تقویت دے دی تھی۔ظاہر ہے کہ ان خیالات کے ہوتے ہوئے مسلمان مسیحیوں کے ہاتھ میں ایک نہایت آسان شکار تھے۔چنانچہ عیسائیوں نے کئی لاکھ مسلمان اسی داؤ پیچ سے عیسائی بنالئے اور مسلمان بیچارے اُن کے آگے گو یا بالکل بے دست و پا تھے۔چنانچہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک بڑے مرتبہ کا مسیحی پادری لاہور میں وعظ کہہ رہا تھا اور یہی باتیں مسلمانوں کے خلاف پیش کر رہا تھا۔اس کے سامعین جن میں بعض مولوی بھی تھے خوف کے مارے سہمے جا رہے تھے اور وہ مسیحیت کا بہادر سپوت ان دلائل کو بیان کر کر کے رعد 183