دینی نصاب

by Other Authors

Page 173 of 377

دینی نصاب — Page 173

مسیحیت کے باطل خیالات اور اس کے حامی دجال ہیں تو یہ دجال تو آپ کے سامنے آیا اور آپ نے اُسے شکست دی۔حالانکہ آپ مسی یا پیام فرماتے ہیں کہ دجال کو صرف مسیح موعود قتل کرے گا اور نیز یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر دجال میرے زمانہ میں نکلا تو میں اس کا مقابلہ کرونگا۔جس سے ظاہر ہے کہ وہ آپ کے زمانہ میں نہیں نکلا۔پس دجال سے بہر حال وہ چیز مراد لینی ہوگی جو آپ کے زمانہ میں نہیں نکلی۔وہ کیا ہے؟ وہ یہی مسیحیت کے باطل خیالات کا عالمگیر غلبہ اور انتشار فی الارض ہے اور مسیحی اقوام کی ترقی کے ساتھ جو مادیت کے فتنے پیدا ہوکر تمام روئے زمین پر ایک سیل عظیم کی طرح چھا گئے ہیں وہ بھی دجال ہیں۔نیز وہ باطل خیالات بھی دجال ہیں جو فیج اعوج کے زمانہ میں مسلمانوں کے اندر رائج ہو کر مسیحی عقائد کی تقویت کا موجب ہوئے ہیں۔مثلاً عقیدہ حیات مسیح اور مسیح کا آسمان کی طرف زندہ اُٹھایا جانا اور امت محمدیہ کی اصلاح کیلئے محمد رسول اللہ کو چھوڑ کر خدا کے مسیح کو محفوظ رکھنا اور تمام نبیوں میں صرف مسیح ہی کا مس شیطان سے پاک ہونا اور اس کا پرندوں کو پیدا کرنا ،مردوں کو زندہ کرنا وغیرہ وغیرہ سب دجالی طلسم کا حصہ ہیں۔یہ وہ چیز میں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں نہ تھیں۔یعنی نہ تو مسیحیت کے باطل خیالات کا غلبہ تھا جو ساری دنیا پر چھا گیا ہو اور نہ اس کے علومِ جدیدہ کے نتیجہ میں اس کی خطرناک مادیت اور دین کی راہ کے مہیب فتنے پیدا ہوئے تھے اور نہ خود مسلمانوں کے خیالات بگڑ کر مسیحیت کے مددگار بنے تھے۔پس یہی باتیں اور ان باتوں کے حامی اصل دجال ہیں جنہوں نے اس زمانہ میں اپنے پورے زور کے ساتھ خروج کیا ہے۔لہذا قتل دجال سے بھی اسی دقبال کا قتل مراد ہے یعنی قتل دقبال سے مسیحیت کے اس خطرناک غلبہ اور اس کے مؤید ات کا کامل کھنڈن مراد ہے جو اس زمانہ میں ظاہر ہوئے ہیں اور الحمد للہ کہ حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ اس قتل کے آثار رونما ہور ہے ہیں اور دجال کو وہ ضر میں لگ چکی اور لگ رہی ہیں جو اُ سے ہرگز جانبر نہ ہونے دیں گی اور یقیناً سمجھو کہ اس کی نزع کی حالت ہے 173