دینی نصاب — Page 170
( صحیح بخاری) وَقَالَ اللهُ تَعَالَى هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِةَ المُشْرِكُونَ۔(مسلم ،مشکوۃ ، بخاری سورۃ تو به رکوع ۵) یعنی ”خدا کی قسم ! تم میں ابن مریم ضرور ضرور نازل ہوگا۔اور وہ تمہارے اختلافات میں سچا سچا فیصلہ کرے گا (یعنی روایات یا عقائد یا اعمال وغیرہ میں جو اختلافات پیدا ہو چکے ہونگے اُن میں مسیح موعود سچ سچا فیصلہ کر یگا ) اور وہ ضرور صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جزیہ کو موقوف کر دیگا (اور اس کی تشریح میں بخاری کی ایک روایت ہے کہ وہ جنگ کو موقوف کر دیگا ) اور اس کے زمانہ میں سواری کی اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی یعنی ان پر سفری سواری نہیں ہوگی (اور اس کے ماننے والوں میں ) کینہ اور بغض اور حسد جاتا رہے گا ( اور مسیح موعودلوگوں کو مال کی طرف بلائے گا مگر کوئی اس کے مال کو قبول نہیں کرے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ وہ کثرت کے ساتھ مال بہائے گا مگر کوئی نہیں لے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جب دجال اسے دیکھے گا تو اس طرح پگھلنا شروع ہو جائے گا جس طرح کہ پانی میں نمک پگھلتا ہے اور دجال اس سے بھاگے گا لیکن مسیح موعود اس کا پیچھا کر کے باب لد کے پاس اسے آدبائے گا اور اسے قتل کر دے گا اور اس کے زمانہ میں آفتاب مغرب کی طرف سے طلوع کرے گا اور ایمان اگر دنیا سے ایسا مفقود بھی ہو چکا ہوگا کہ گویا ثریا ستارہ پر چلا گیا ہے تو پھر بھی ایک مرد کامل جو فارسی الاصل ہوگا اُسے دوبارہ دنیا میں اُتار لائے گا (یعنی یہی مسیح موعود کھوئے ہوئے ایمان کو دنیا میں پھر دوبارہ قائم کرے گا) اور قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ ہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے تمام دوسرے دینوں پر غالب 170