دینی نصاب

by Other Authors

Page 160 of 377

دینی نصاب — Page 160

تیرھویں چند ستیہویں سورج گرہن ہوسی اس سالے اندر ماہ رمضانے لکھیا ایہہ ایک روایت والے اس شعر میں مولوی صاحب نے غلطی سے اٹھائیسویں تاریخ کی جگہ ستائیسویں تاریخ لکھ دی ہے مگر بہر حال اصول وہی تسلیم کیا ہے جو ہم نے اوپر بیان کیا ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ واقعات نے بھی اس بات پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ پہلی تاریخ سے تیرھویں تاریخ اور درمیانی تاریخ سے اٹھائیسویں تاریخ مراد ہے۔الغرض یہ نشان ایسا واضح طور پر پورا ہوا کہ کسی حیلہ و جنت کی گنجائش باقی نہیں رہی۔چنانچہ معتبر ذرائع سے سنا گیا ہے کہ جب یہ نشان پورا ہوا تو بعض مولوی صاحبان اپنی رانوں پر ہاتھ مارتے تھے اور کہتے تھے کہ اب خلقت گمراہ ہوگی۔اب خلقت گمراہ ہوگی۔“ یہ بھی عُلماءُ هُمُ شَرٌّ مَنْ تَحْت أَدِيمِ السَّمَاءِ ( یعنی مسیح موعود کے وقت میں علماء دنیا کی بدترین مخلوق ہونگے ) کی ایک واضح مثال ہے کہ ادھر خدا کا نشان ظاہر ہورہا ہے اور ادھر مولوی صاحبان کو یہ غم کھائے جارہا ہے کہ یہ نشان کیوں ظاہر ہوا کیونکہ لوگ اس سے ہمارے پھندے سے نکل کر مرزا صاحب کو ماننے لگ جاویں گے۔افسوس ! صد افسوس !! اے بد بخت فرقہ مولویان ! تم نے کثیر التعداد سادہ لوح مخلوق خدا کو گمراہ کر دیا۔تمہارے بہکانے میں آکر لوگوں نے دیکھتے ہوئے نہ دیکھا اور سنتے ہوئے نہ سنا اور سمجھتے ہوئے نہ سمجھا۔خدا سے ڈرو کہ ایک دن اس کے سامنے کھڑے کئے جاؤ گے۔ساتویں علامت 66 ساتویں علامت یہ بتائی گئی تھی کہ مسیح موعود کے زمانہ میں دابتہ الارض کا خروج ہوگا جو لوگوں کو کاٹے گا اور مومن و کافر میں امتیاز کر دے گا اور ملک میں چکر لگائے گا۔چنانچہ قرآن 160