دینی نصاب

by Other Authors

Page 126 of 377

دینی نصاب — Page 126

اب اگر وہ مہدی جس کی آمد کا آخری ایام میں وعدہ دیا گیا ہے مسیح سے الگ شخصیت رکھتا ہے تو چاہیئے تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسیح اور مہدی دونوں کے متعلق ذکر فرماتے کہ وہ دونوں آخری ایام میں ظاہر ہو کر میری امت کی نگرانی کرینگے مگر ایسا نہیں کیا گیا بلکہ صرف مسیح کا نام لیا گیا۔جس سے ظاہر ہے کہ مسیح اور مہدی ایک ہی ہیں اسی لئے صرف مسیح کا لفظ بول دینے پر اکتفاء کی گئی۔غور کرنا چاہیئے کہ اگر جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے مہدی نے امام ہونا تھا اور مسیح نے مقتدی تو کیا یہ تعجب کا مقام نہیں کہ امت کی حفاظت کا ذکر فرماتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتدی کا ذکر کر دیا مگر امام کو بالکل ہی چھوڑ دیا۔پھر دیکھو دوسری حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف دو گروہوں کو ہدایت یافتہ اور اچھے لوگ قرار دیتے ہیں۔ایک وہ جنہوں نے خود آپ سے تعلیم حاصل کی اور دوسرے مسیح موعود کے متبعین لیکن مہدی کے متبعین کی طرف اشارہ تک نہیں کرتے بلکہ صاف بتاتے ہیں کہ ان ہر دو قوموں کے درمیان فیج اعوج ہے یعنی گمراہ لوگ ہیں۔پس ثابت ہوا کہ مہدی مسیح سے الگ شخصیت نہیں رکھتا بلکہ وہی ہے جسے صرف دو حیثیتوں کی وجہ سے دو نام دیدیئے گئے ہیں۔پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ احادیث میں جو کام مسیح موعود کا بتایا گیا ہے قریباً وہی کام مہدی کا بتایا گیا ہے۔یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ مسیح اور مہدی ایک ہی ہیں۔علاوہ ازیں مسیح اور مہدی کے حلیے بھی احادیث میں ایک بتائے گئے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل) پس وہ دو کس طرح لے انہی دوگروہوں کی طرف قرآن شریف سورۃ جمعہ میں اشارہ کرتا ہے جہاں خدا فرماتا ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِهِ وَيُزَكِّيهِمُ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی ”خدا ہی ہے جس نے عربوں میں ایک رسول مبعوث فرمایا ہے جو خدا کی آیات اُن پر پڑھتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اگر چہ وہ اس سے پہلے کھلی کھلی ضلالت میں پڑے تھے اور ایک اور بعد میں آنے والی قوم بھی ہے جس کی یہ رسول (اپنے ایک بروز کے ذریعہ ) روحانی تربیت کریگا۔منہ 126