دینی معلومات — Page iii
پیش لفظ تاریخ اسلام اور اس آخری زمانہ میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے اس مبارک دور کی معلومات ذہن نشین رکھنا ہر احمدی کے لئے از بس ضروری ہے اور ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ نئی نسلوں تک بھی یہ معلومات بہم پہنچاتے رہیں۔احمدی بچوں میں دین اسلام اور جماعت احمدیہ کی مختصر لیکن بنیادی معلومات راسخ کرنے کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ نے دینی معلومات کے نام سے یہ کتاب تیار کی ہے۔قارئین کی آسانی کے لئے دینی معلومات، میں سوال و جواب کی شکل میں مختلف عناوین کے تحت معلومات دی گئی ہیں۔گزشتہ چند دہائیوں میں اس کتاب کی اب تک متعدد بار طباعت ہو چکی ہے۔سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر اس کی انگلستان سے طباعت کی جارہی ہے۔اس نئے ایڈیشن میں ایڈیشنل وکالت تصنیف کی طرف سے متعدد نئے سوالات شامل کئے گئے ہیں۔اس کتاب کو فائنل کرنے میں ایڈیشنل وکالت تصنیف کے صباحت احمد چیمہ صاحب نے محنت سے کام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین اللہ تعالیٰ کرے کہ نواحمدی احباب اور نئی نسل کے بچے اور بچیاں اس سے کماحقہ فائدہ اٹھا نیوالے ہوں۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف جون 2025