صحائف وادئ قمران — Page 61
63 عہد عتیق کے متن پراثر مشتمل ؟ عہد نامہ عتیق یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس کتاب ہے۔یہ ان کتب پر مشت جن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لیکر حضرت یحیی علیہ السلام تک مبعوث ہونے والے رائیلی انبیاء کی تعلیمات و حالات درج ہیں۔اس طرح اسکا زمانہ تالیف چودہ صدیوں پر پھیلا ہوا ہے۔مذکورہ بالا دونوں اقوام ان کتب کو الہامی یقین کرتی ہیں۔لیکن یہ کتب کن معنوں میں الہامی ہیں؟ ملاحظہ ہو مندرجہ ذیل تعارف:۔وو کلام مقدس ان کتابوں کا مجموعہ ہے جو روح القدس کی راہنمائی میں لکھی گئی ہیں۔اور بدیں وجہ الہامی مانی جاتی ہیں۔انسان مصنفین حضرت موسیٰ سے لے کر یوحنا رسول تک خدا کے ہاتھ میں محض ہتھیار تھے۔جن کے ذریعہ اس نے ان سچائیوں کو جو ہماری نجات کے لئے از بس ضروری اور لازمی ہیں زمانے کے دوران میں ظاہر کیا۔عہد تحقیق میں مختلف صحائف کی متعدد کتب شامل ہیں۔رومی کلیسیاء سے منسلک عیسائیوں کے نزدیک ان کی تعداد چھیالیس ہے۔جبکہ پروٹسٹنٹ عیسائی اس میں سے سات کتب کو غیر مستند یعنی پا کر فا“ قرار دیتے ہیں۔اور ان کے ہاں عہد عقیق میں صرف انتالیس کتب ہیں۔عہد عتیق کی تمام کتابیں عبرانی زبان میں لکھی گئیں سوائے حکمت اور مکابیوں کی دوسری کتاب کے جن کی زبان یونانی ہے۔اور عزرا، دانیال اور یرمیاہ کے چند حصوں کے جن کی زبان آرامی تھی۔ابتداء کی پانچ کتب کو تو راۃ یعنی شریعت کہتے ہیں۔یہودی اور مسیحی راویت کے مطابق ان پانچوں کتابوں کے مصنف خود حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں باقی چالیس کلام مقدس مطبوعہ سوسائٹی آف سینٹ پال رو پا 1958ء