صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 50 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 50

51 کرنے لگتے ہوں تعصب سے پاک نہ ہوتے ہوں۔ڈیوس کے اس اعتراض پر حیران ہونے کی کوئی بات نہیں۔حیرانی تو پھر گلیکو کے مندرجہ ذیل الفاظ پر ہوتی ہے۔"It may be that all scholars men of religion among them are subject to this human weakness۔" ترجمہ: ہو سکتا ہے کہ تمام محققین جن میں مذہبی آدمی بھی ہوتے ہیں اس بشری کمزوری میں مبتلا ہوں۔ہم جناب گلمیکز کی جرات کی داد دیتے ہیں کہ انہوں نے اس حقیقت کو بڑی فراخدلی سے قبول کر لیا لیکن اس بات کی کوئی سمجھ نہیں آتی کہ پھر کس بنا پر جناب ڈیوس کی کتاب کو کلیسیا کے خلاف تلخ حملہ قرار دیا گیا۔ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ ڈیوس کا مندرجہ ذیل بیان ہو ڈیوس کا خیال ہے کہ: "When the layman and the scholar discuss the historical bias of Christianity they are not talking the same language۔The scholar has always known that there are contradictions in the Gospels concerning some of the details of Christ's life but the layman does not, and is therefore alarmed when these are brought to his notice۔" ترجمہ : ” جب عوام اور علماء عیسائی تاریخ کی خامیوں پر بحث کرتے ہیں تو ان کی زبان بالکل مختلف ہوتی ہے۔علماء ہمیشہ سے ہی جانتے ہیں کہ مسیح کی زندگی کی کئی تفاصیل میں اناجیل میں باہمی اختلاف ہے مگر عوام یہ نہیں جانتے۔لہذا جب یہ چیز انہیں بتائی جاتی ہے تو وہ چونک پڑتے ہیں۔" چنانچہ ڈیوس نے اعتراض کیا کہ علماء یہ اعتراضات عوام سے مخفی رکھتے ہیں۔لیکن یہ Impact of the dead sea scrolls P-129 L