صحائف وادئ قمران — Page 17
18 ۴۳۔کا پر سکرول ۴۴۔ڈیڈا کی (Hagi) ro ۴۵ ۴۶۔صحیفہ عبادات ۴۷۔بارہ بزرگوں کی شہادت اس فہرست کے بعد بعض صحائف کا تعارف ضروری معلوم ہوتا ہے۔تفسیر حبقوق:۔یہ صحیفہ اپریل 1947ء میں بد وحمد الذئب نے غار نمبر 1 سے حاصل کیا۔اسے میٹرو پولیٹن سموئیل نے خریدا پھر اسے امریکہ لے گیا۔وہاں سے جنرل یاوین نے اسے یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے لئے خریدا۔یہ صحیفہ مکمل ہے اور سیدھا لپٹا ہوا ہے۔اس کا اوپر کا حصہ بالکل محفوظ ہے۔مگر نچلہ حصہ غائب ہے۔پہلی بار 1950ء میں یہ مذکورہ یونیورسٹی کی سر پرستی میں ملر بروز ، جان سی ٹریور اور ولیم ایچ برونلی کی اجتماعی کوشش سے شائع ہوا۔یہ چڑے کی دو تختیوں کو لمبائی کے رخ سی کر بنایا گیا ہے۔ہر ایک پر سات کالموں کے حاشیے لگائے گئے ہیں۔مگر دوسری کا ساتواں کالم خالی ہے۔اور چھٹے کالم میں سے بھی صرف چار سطور لکھی ہوئی ہیں۔پہلے کالم میں سے صرف چند الفاظ باقی بچے ہیں۔دوسرے کالم کے درمیان میں کافی جگہ خالی ہے۔باقی تمام کالم کافی حد تک اچھی حالت میں ہیں۔آخری کالم کی چار سطور اور اس سے پہلے کالم کی آخری سطور بعد کا اضافہ ہیں صحیفے میں کئی جگہ بین السطور لکھا ہوا ہے۔اس اضافے اور تصحیح کا خط مختلف ہے۔بحیثیت مجموعی صحیفے کی لکھائی عمدہ ہے۔اس میں ” بیونیم یعنی ”غریبوں کا ذکر موجود ہے۔عبرانی زبان کا یہ صحیفہ کتاب حقوق کے پہلے دو ابواب کی تفسیر پر مشتمل ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس میں جو تفسیر بیان ہوئی ہے وہ بالکل آزادانہ ہے۔اور مفسر الفاظ سے کھیلتے ہوئے آیات سے ایسا مفہوم اخذ کرتا ہے جو دراصل ان سے نہیں نکلتا۔مصنف متن سے ایک آیت درج کرنے کے بعد اس کی تفسیر یہ ہے کہ" کے الفاظ سے اپنی تفسیر شروع کرتا ہے۔