صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 116 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 116

119 چنانچہ پاٹر "Jesus "spirit of truth" please and idea most probably reflect the Essene Holy spirit of truth referred to in there manual of discipline on previously noted by us which was certainly very different from the later Christian Holy spirit third person of the trinity۔" ترجمہ: جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں۔اسبات کا انتہائی امکان ہے کہ مسیح کا پیش کردہ روح القدس، اور اس کا تصور ایسینیوں کی دستور عمل میں بیان کردہ سچائی کی روح القدس کا عکس ہے۔جو یقینی طور پر بعد کے مسیحی روح القدس سے جو تثلیث کی اقنوم ثالث ہے۔بالکل مختلف ہے۔اب صحائف سے حاصل ہونے والی روشنی سے اقنوم ثالث والی روح القدس کا عقیدہ ترک کرنا پڑیگا۔اور روح القدس کا صحیح مفہوم عود کر آئیگا۔محق مذکور لکھتے ہیں: "For it not begins to look as to the study of coming of the Holy spirit of truth may supply the clue to the origin of the Christian doctrine and perhaps bad to its simplification, or once its exrtuol elimination۔" ترجمہ کیونکہ اب نظر آرہا ہے کہ روح القدس کے نزول اور بپتسمے کے تعلق کے ایسینی نظریے کے مطالعہ سے مسیحی عقیدے کی ابتداء کا سراغ مل سکے گا اس طرح اس عقیدے کو سادہ بنانے اور بالآخر ساقط کرنے کا امکان ہے۔کفارہ:۔دراصل مسیح علیہ السلام کو خدا بنانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس کے بعد کفارہ قائم نہیں رہ سکتا تھا۔لیکن اب جب کہ صحائف قمران کے سامنے الوہیت مسیح کا عقیدہ دم تو ڑ رہا ہے۔کفارے سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے۔نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔محقق مذکور لکھتے ہیں: ايضاً 104 ايضاً 102