دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 397

دعوت الامیر — Page 140

(۱۴۰) دعوة الامير سامنے ان دلائل کو پیش کرتا ہوں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام اپنے دعوے میں راستباز تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور اور مرسل تھے اور ان دلائل میں سے سب سے پہلے میں نفس ناطقہ کی دلیل بیان کرتا ہوں۔میری مراد اس جگہ نفس ناطقہ سے وہ نہیں جو پہلی کتب میں لی جاتی ہے بلکہ نفسِ ناطقہ سے مراد وہ نفس ہے جسے قرآن کریم نے اپنی صداقت کی آپ دلیل قرار دیا ہے۔سورۃ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاءَ نَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَذَا أَوْ بَدِلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوْ حَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلْ لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَيَكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْراً مَنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (یونس آیت: ۱۷۱۶) اور جب پڑھے جاتے ہیں ان کے سامنے ہمارے کھلے کھلے بقیه حاشیه : مسیحیت کے منادوں پر پوری طرح چسپاں ہوتی ہے وہ اپنی مذہبی کتب کی تجارت کے علاوہ اپنے مشن کی کامیابی کے لئے ہر قسم کے اسباب اور سامان جولوگوں کی دلچسپی کا موجب ہوں ساتھ رکھتے ہیں اور کئی قسم کی تجارتیں مشن کے کام کے ساتھ ساتھ کیا کرتے ہیں اور اسی طرح دجال کے معنے لکھے ہیں الْمُمَوِهُ (لسان العرب جلد ۴ صفحه ۲۹۴ زیر لفظ دجل، مطبوعہ داراحیاء التراث العربی ) یعنی ملمع ساز اور مسیحی پادریوں سے زیادہ کون ملمع ساز ہوگا جو ایک انسان کو ایسی صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی نظروں میں خدا نظر آنے لگتا ہے باقی رہیں یہ باتیں کہ دجال کا نا ہوگا اور اس کا ایک گدھا ہوگا جو بڑا قد آور ہوگا اور اس کے آگے پیچھے دھوئیں کا بادل چلے گا سو یہ سب باتیں تعبیر طلب ہیں۔دجال کے کانے ہونے سے مراد اس کی روحانی کمزوری ہے کیونکہ دائیں طرف ہمیشہ رویا میں دین اور یمن پر دلالت کرتی ہے۔پس دجال کے دائیں آنکھ سے کانے ہونے کا مطلب