دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 397

دعوت الامیر — Page 96

(94) دعوة الامير یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود اور مہدی مسعود کی شناخت کے لئے اس کے زمانے کا نقشہ کھینچ دیا ہے تا اسلامی فرقوں کے اختلاف کے وقت لوگ ایسی روایات نہ بنالیں جن کی وجہ سے مسیح موعود اور مہدی مسعود کا پہچاننا مشکل ہو جائے۔چنانچہ گو لوگوں نے جھوٹی علامتیں تو بنائی ہیں مگر وہ اس نقشے پر چونکہ کچھ بھی تصرف نہیں رکھتے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا تھا اس لئے ان کی کوششیں بالکل رائیگاں گئی ہیں اور اب بھی جو شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے نقشے پر بحیثیت مجموعی نظر ڈالے تو اس کی زبان سے بے اختیار نکل جائے گا کہ یہی مسیح موعود اور مہدی مسعود کا زمانہ ہے۔مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات:۔اب میں ایک ایک سلسلہ علامات کو لے کر بعض بعض علامات بیان کرتا ہوں جن سے معلوم ہوگا کہ اس زمانے کے سوا مسیح کا نزول اور کسی زمانے میں نہیں ہوسکتا اور ان سلسلوں میں سب سے پہلے مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات کو لیتا ہوں۔مذہبی حالت کسی زمانے کی دو طرح بیان کی جاسکتی ہے ایک تو اس وقت کے مذاہب کے ظاہری اعداد و شمار سے اور ایک اس وقت کے لوگوں پر مذہب کا جو اثر ہوا سے بیان کر کے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کی ان دونوں حالتوں کو بیان فرما دیا ہے۔میں ان دونوں حالتوں میں سے پہلے مذاہب کے ظاہری نقشہ کو لیتا ہوں کیونکہ یہ زیادہ ظاہر ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت کا نقشہ یوں کھینچتے ہیں کہ اس وقت