دعوت الی اللہ — Page 8
J۔دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعف دین مصطفے مجھ کو کہ اسے میرے سلطان کامیاب و کامگار ایک عالم مرگیا ہے تیرے پانی کے بغیر پھیر دے اسے میر سے مولیٰ اس طرف دریا کی دھا ہر طرف آواز دنیا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار حضرت حافظ حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفہ مسیح الاول رضہ نے ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت اقدس میں ایک مریضہ لکھا۔جس کے مضمون سے کی اہمیت و برکات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اس خط کا کچھ حصہ یہ ہے :- عالیجناب ! میری دعا یہ ہے کہ ہر وقت حضور کی جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان سے جس مطلب کے واسطے وہ مجدد کیا گیا وہ مطالب حاصل کروں۔اگر اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفیٰ د سے دُوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا رہوں یا اگر حکم ہو۔تو اس تعلق کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان دوں۔میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے۔حضرت پیر و مرشد ! میں کماں راستی سے عرض کرتا ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں مراد کو پہنچ گیا کہ د روحانی خزائن جلد سوم ص۳۶)