دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 128 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 128

128 تھے اور لوگوں کو نماز کے لئے جگا رہے تھے۔جب عقلیں ماری جائیں ، جب دلوں پر قفل پڑ جائیں تو یہ سادہ سامنے دکھائی دینے والی باتیں ، روز روشن کی طرح ظاہر باتیں بھی اندھوں کو دکھائی نہیں دیتیں۔اسی کا نام قرآن کریم نے دل کا اندھا پن رکھا ہے۔جب دل اندھے ہو جائیں تو پھر اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔آنکھیں جو دیکھتی ہیں دل ان کو قبول نہیں کرتے۔وہ پیغام دلوں تک پہنچتا نہیں ہے۔پس اس وقت پاکستان میں یہ حالت ہے اور اب جبکہ احمدیت کو اس جلسہ سالانہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی نئی کامیابیاں عطا ہونے کو ہیں اور دشمن محسوس کر رہا ہے کہ یہ جلسہ یقیناً تاریخ ساز ہے تو اور زیادہ بھڑک اٹھیں گے اور زیادہ منصوبے بنائیں گے۔پاکستان کے مظلوم احمدیوں کیلئے دعا کی تحریک پس تمام عالمگیر جماعتوں کو پاکستان کے مظلوم احمدیوں کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ جس طرح اب تک اللہ تعالیٰ نے ان کو ثبات قدم عطا فرمایا، وہ جیلوں میں گئے ،معصوموں پر پھانسی کے پھندے ڈالنے کی کوشش کی گئی ، وہ لمبے عرصہ تک انتہائی دکھوں اور تکلیفوں میں اپنے خاندانوں سے الگ رہ کر محض اللہ ایک زندانی کی کیفیت میں دن گزار رہے ہیں۔ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اور باقیوں کو بھی کہ ان کو بھی خدا حوصلہ دے اور ہر امتحان سے کامیابی سے گزار دے اور سب سے بڑی دعایہ کریں کہ اللہ تعالیٰ اب ابتلاء کے یہ دن بدل کر انہیں پاکستان کے لئے بھی عظیم جزاء کے دن بنادے۔ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ ہمیں جو جزاء عطا فرما رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس میں پاکستان کے احمدیوں کی قربانی کا ایک بڑا بھاری دخل ہے۔ان کی تکلیفیں ہیں جو دعا بن کر اٹھتی ہیں اور رحمت بن کر ساری دنیا میں احمدیوں پر برس رہی ہیں۔لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ہمیشہ تکلیفیں ہی اٹھاتے رہیں اور قربانیاں ہی دیتے چلے جائیں اور تمام دنیا کی احمدی جماعتیں ان کا فیض پاتی رہیں۔یہ خدا کی تقدیر نہیں ہے۔یہ عارضی قصے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ دن بدلیں گے اور بہر حال بدلیں گے لیکن کب بدلیں گے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔جب تک نہ بدلیں ہمیں ان کے لئے استقامت کی دعا کرنی چاہئے اور دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی برکتوں کے اس دور میں حتی المقدور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالیٰ نے جو راہیں ہم پر آسان کر دی ہیں اگر ہم ان پر پوری رفتار سے دوڑنا نہ