دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 114 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 114

114 آپ کے ارشاد کے مطابق مکرم را ویل بخاراییو صاحب نے ( راویل صاحب تا تاری روسی احمدی ہیں اور شاعر بھی ہیں اور کئی کتب کے مترجم اور مصنف بھی) احباب جماعت کے سامنے روس کے حالات اور وہاں کی معلومات پر مبنی تقریر کی۔یکم جنوری ۱۹۹۲ء بروز بدھ۔قادیان حضور انور نے نماز فجر چھ بجکر ہیں منٹ پر مسجد اقصیٰ میں پڑھائی۔آج نماز کی پہلی رکعت میں آپ نے سورۃ بقرہ آخری رکوع اور دوسری رکعت میں سورۃ آل عمران آیت ۱۹۱ تا ۱۹۵ کی تلاوت فرمائی۔آپ نے نماز کے بعد تمام احباب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور فرمایا کہ ”ہندوستان میں نئے سال کے پہلے دن پہلی با جماعت نماز آپ سب کو بے حد مبارک ہو۔خدا کرے کہ قادیان سے یہ نور نکل کر ساری دنیا میں پھیلے۔“ اس کے بعد حضور حسب معمول بہشتی مقبرہ میں تشریف لے گئے۔قطعۂ خاص سے نکل کر آپ نے اپنے نانا جان حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب اور دو اور قبروں پر دعا کی۔حضور کی طبیعت فلو کے اثر کی وجہ سے ٹھیک نہیں تھی۔اسلئے آج لمبی سیر نہیں کی۔چنانچہ آپ بہشتی مقبرہ سے باہر تشریف لائے اور ایوانِ خدمت کے قریب سے گزر کر احمد یہ چوک کی طرف آئے۔راستہ میں آپ نے جلسہ سالانہ کے موقع پر آئے ہوئے افریقن وفد کے ایک ممبر کو بلا کر حال احوال دریافت فرمایا اور پھر احمد یہ چوک سے واپس دار اسی تشریف لے آئے۔صبح گیارہ بجے مسجد اقصیٰ میں جلسہ سالانہ کے تمام کارکنوں کو ملاقات ومصافحے کا شرف بخشا۔شام پانچ بجے آپ نے مسجد میں اساتذہ و طلبا مدرسہ احمدیہ قادیان اور بھارت کے مبلغین و معلمین سے اجتماعی ملاقات فرمائی اور مدرسہ احمدیہ کے اساتذہ وطلبا سے تعلیم و تدریس کے متعلق گفتگو فرمائی اور ہدایات دیں اور مختلف گروپس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔