مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 68
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک 68 ان ”ظاہری“ تضادات کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکتا۔خلاصہ یہ کہ جس بات کا یقین ہی نہیں آسکتا پہلے بلا سوچے سمجھے اس پر ایمان لاؤ اور پھر ایمان لانے کے بعد ایمان کی مدد سے اسے سمجھنے کی کوشش کرو۔یہ ہے مسیحی تو ہمات اور لایعنی تخیلات کی دنیا جس میں داخل ہونے کی ہم غیر مسیحیوں کو نصیحت کی جاتی ہے۔لیکن جب ہم غیر مسیحی افراد جادو کے زور پر اڑنے والے اس تو ہماتی قالین پر قدم رکھتے ہیں تو یہ اڑنے سے ہی انکاری ہو جاتا ہے کیونکہ قدم رکھتے ہی عقل کے بالمقابل تو ہمات کا جادو باطل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔