مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page viii of 192

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page viii

عرض ناشر کتاب Christianity-A Journey from Facts to Fiction کا اردو ترجمہ مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک کا اردو ترجمہ قارئین کے ہاتھوں میں ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یہ تصنیف عیسائیت کے بنیادی عقائد کا عقلی و نقلی دلائل کے ذریعہ محاکمہ ہے جس میں ابنیت مسیح، کفارہ، تثلیث اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور ان عقائد کا غلط ہو نا ثابت کیا ہے۔انگریزی میں یہ کتاب پہلی مرتبہ ۱۹۹۴ء میں انگلستان سے طبع ہوئی تھی اور اس کے مختلف زبانوں میں تراجم بھی طبع ہو چکے ہیں۔زیر نظر اردو ترجمہ محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب مرحوم ( سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل) نے تیار کیا تھا جو قبل ازیں بالا قساط الفضل انٹر نیشنل میں طبع ہو چکا ہے اور اب اس کی پہلی مرتبہ کتابی شکل میں طباعت کی جارہی ہے۔کتاب ہذا کی پروف ریڈنگ و فارمیٹنگ کے سلسلہ میں مکرم سید تنویر مجتبی صاحب نے تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔آمین خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف مئی ۲۰۲۱ء