چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 138
ہو گئی اور یورپ امریکہ کے ان دشمنان اسلام کی زبانیں ہمیشہ کے لئے گنگ ہوگئیں جو آنحضرت صلی الہ علیہ وآلہ وسلم جیسے سید المطهر مین محسن اعظم نور مجسم اور پیکر شفقت پر صدیوں سے جبر و تشدد کاناپاک الزام عائد کرتے آرہے تھے کیونکہ حضرت بانی اسلسلہ احمدیہ غیرمسلم دنیا کے دل جیتنے اور انہیں آنحضرت کے مبارک قدموں میں اکٹھا کرنے کے لیے اُٹھے تھے۔مادی تلوار دشمنان اسلام کے پاس تھی مگر قرآن کا روحانی بختیار مهدی جمود کے ہاتھ میں تھا اور آپ کی زبان حدیث " يَضَعُ الحَرب کی بے مثال صداقت کی منادی کر رہی تھی سے اب آ گیا مسیح جو دین کا امام ہے۔دیں کے تمام جنگوں کی اب اختتام ہے فرما چکا ہے سید کونین مصطفے عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا یہ الفاظ مسیع محمدی کے تھے مگربلا و محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا۔جیسا کہ صوفی کامل حضرت شیخ عبد الوہاب شعرانی رحمه الله له المتوتی اور نے اپنی کتاب المیزان میں یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ : يَخْرُجُ الْمَهْدِيُّ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَيَبْطِلُ فِي عَصْرِهِ اليدُ بِالْعَمَلِ يَقُول مِن قَبْلِهِ مِنَ المَذَاهِب