چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 101 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 101

1۔1 کا احاطہ کرے گا ، سرا پا جمال ہو گا، اس کا ہاتھ بھی جمال ہوگا ، اس کے پاؤں بھی جمال ہوں گے ، اس کی زبان بھی جمال اور اس کا دل بھی جمال - خلاصہ یہ کہ وہ یوسف ثانی ہو گا۔وہ شفافیت کے حقوق ادا کرے گا۔اس کے لئے پوشیدہ معارف اسرار کے قلعے کھول دیئے جائیں گے معلوم کی کائنات اُس کے لئے مسخر کر دی جائے گی، اس طرح اس کا دل سکون پائے گا۔آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی۔امید ہے اللہ تعالیٰ نے یہ دُعا سُن لی ہے۔الحمد لله رب العالمین د سوال نشان (۱۲۰ رجب ۱۳ ۸/ ۲۴ بار پا نداد) قدیم نوشتوں میں لکھا تھا :- (الف) يُبَايِعُهُ الْعَارِفُونَ مِنْ أَهْلِ الحقائق عن شُهُود وكشف " رينابيع المودة جلد ۲ مره تاليف السيد ۱۲۹۴ المرور شیخ سلمان الحسینی اہلیتی المعروف بخوابد کلان المتوفى و طبع ثانی مكتبه العرفان (بيروت) یعنی اہل حقائق میں سے عارفین نشانات کے مشاہدہ اور انکشاف الہی کے تحت اس کی بیعت کریں گے۔