حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 393 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 393

393 نشین رئیس شمار کئے گئے ہیں کیونکہ سرکاری دفتروں میں ہمیشہ ایسے کاغذات موجود ہوتے ہیں جن میں کرسی نشینوں کا نام درج ہوتا ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۳۴،۳۳) برگزیدہ بندوں کو ملنے والے انوار میں مقابلہ کی دعوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے برگزیدہ بندوں کو ملنے والے انوار میں مقابلہ کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا۔دوسرا نشان یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو ان نوروں سے خاص کیا ہے جو برگزیدہ بندوں کو ملتے ہیں جن کا دوسرے لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے۔پس اگر تم کوشک ہو تو مقابلہ کے لئے آؤ اور یقیناً سمجھو کہ تم ہرگز مقابلہ نہیں کر سکو گے۔تمہارے پاس زبانیں ہیں مگر دل نہیں۔جسم ہے مگر جان نہیں۔آنکھوں کی پتلی ہے مگر اس میں نور نہیں۔خدا تعالیٰ تمہیں نور بخشے تا تم دیکھ لو“ فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴ ح) منہاج نبوت پر فیصلہ کی دعوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی کو پر لکھنے کے لئے جو اصول پیش فرمائے ان میں ایک یہ کہ آپ کے دعوی کے صدق و کذب کو منہاج نبوت پر پرکھا جائے۔چنانچہ آپ اپنے مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔جو شخص مجھے کاٹنا چاہتا ہے اس کا نتیجہ بجز اس کے کچھ نہیں کہ وہ قارون اور یہود اسکر یوطی اور ابو جہل کے نصیب سے کچھ حصہ لینا چاہتا ہے۔میں ہر روز اس بات کے لئے جشم پر آب ہوں