حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 389 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 389

389 عیسائیوں کو علامات ایمانی میں مقابلہ کی دعوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیوں کو اپنے اپنے مذہب کی علامات ایمانی میں مقابلہ کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا۔اگر ایمان کوئی واقعی برکت ہے تو بیشک اس کی نشانیاں ہونی چاہئیں مگر کہاں ہے کوئی ایسا عیسائی جس میں یسوع کی بیان کردہ نشانیاں پائی جاتی ہوں؟ پس یا تو انجیل جھوٹی ہے اور یا عیسائی جھوٹے ہیں۔دیکھو قرآن کریم نے جو نشانیاں ایمانداروں کی بیان فرمائیں وہ ہر زمانہ میں پائی گئی ہیں۔قرآن شریف فرماتا ہے کہ ایماندار کو الہام ملتا ہے۔ایماندارخدا کی آواز سنتا ہے۔ایماندار کی دعائیں سب سے زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ایماندار پر غیب کی خبریں ظاہر کی جاتی ہیں۔ایماندار کی دعائیں سب سے زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ایماندار پر غیب کی خبریں ظاہر کی جاتی ہیں۔ایماندار کے شامل حال آسمانی تائیدیں ہوتی ہیں۔سوجیسا کہ پہلے زمانوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی تھیں۔اب بھی بدستور پائی جاتی ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن خدا کا پاک کلام ہے اور قرآن کے وعدے خدا کے وعدے ہیں۔اٹھو عیسائیو! اگر کچھ طاقت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے بیشک ذبح کر دو۔ورنہ آپ لوگ خدا کے الزام کے نیچے ہیں۔اور جہنم کی آگ پر آپ لوگوں کا قدم ہے۔والسلام علیٰ من اتبع الهدى۔الراقم میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۰ ۲۲ جون ۱۸۹۷ء ( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۷۴)